پولیس پر کورونا کے وار 10 روز میں 89 افسر و جوان شکار

کورونا سے متاثر 6235 افسر و اہلکارصحت یاب اور24 شہیدہوگئے،80 افسران اور اہلکار زیر علاج ہیں،ترجمان پولیس


Staff Reporter March 25, 2021
کورونا سے متاثر 6235 افسر و اہلکارصحت یاب اور24 شہیدہوگئے،80 افسران اور اہلکار زیر علاج ہیں،ترجمان پولیس ۔ فوٹو : فائل

KARACHI: سندھ پولیس پر کورونا کے وار جاری ہیں جب کہ کراچی میں COVID-19 کورونا وبا کی تیسری لہر کے دوران گزشتہ 10 روزکے دوران 89 پولیس افسر اور جوان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ 10 روزکے دوران سندھ پولیس کے 89 پولیس افسران اور جوان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، کورونا وائرس سے متاثرہ افسران اور جوانوں کی مجموعی تعداد 6339 ہوگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق کورونا وبا کے دوران فرائض کی ادائیگی کے دوران 24 پولیس افسران اور جوان شہید ہوچکے ہیں کورونا وائرس سے شدید بیمار ہونے والے 80 افسران اور جوان اسپتالوں اور گھروں پر زیر علاج ہیں، کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 6235 افسران اور جوان صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ پولیس کورونا وائرس سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھ رہی ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں کورونا وبا کے دوران ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اور جوان خدمت انسانی کے لیے پر عزم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں