روس ٹیلر اور کولن منرو کا ٹوئنٹی 20انٹرنیشنل کیریئر ختم ہوگیا

دونوں کو ایک بار پھر مختصر فارمیٹ کیلیے نظر انداز کردیا گیا ہے۔


Sports Desk March 25, 2021
دونوں کو ایک بار پھر مختصر فارمیٹ کیلیے نظر انداز کردیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

نیوزی لینڈ کے سینئر بیٹسمینوں روس ٹیلر اور کولن منرو کا ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر ختم ہوتا ہوا دکھائی دینے لگا۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی جانب سے بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا، اگرچہ اس میں آئی پی ایل کنٹریکٹ رکھنے والے پلیئرز شامل نہیں، اس کے باوجود دونوں سینئر بیٹسمینوں کو جگہ نہیں دی گئی۔

34 سالہ منرو نے آخری مرتبہ گذشتہ برس فروری میں نیوزی لینڈ کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ کی صورت میں آخری ٹی 20 کھیلا تھا، رواں ماہ 37 ویں سالگرہ منانے والے ٹیلر کو پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلیے بھی منتخب نہیں کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں