ضلع کیماڑیمختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ڈپٹی کمشنر کیماڑی نے نو ٹیفکشن جاری کردیا۔

ڈپٹی کمشنر کیماڑی نے نو ٹیفکشن جاری کردیا۔ فوٹو : فائل

کورونا کیسز میں اضافے کے بعد ضلع کیماڑی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

ضلع کیماڑی کے مختلف علاقوں17مارچ سے4اپر یل تک لاک ڈاؤن رہے گا، متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کو رونا ایس او پیز پر سختی عملد درآمد کرایاجائے۔


ضلع وسطی کے بعد ضلع کیما ڑی کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیکفشن کے مطابق کیماڑی کے2ڈیویژن میں مائیکرو اسمارٹ لا ک ڈاؤن رہے گا، کیما ڑی ضلع کی2ڈویژ ن بلدیہ ٹاؤن اور سائٹ کی 5 یونین کمیٹیوں اور یونٹس پر لاگو ہوگا، بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعیدآباد،گلشن اور اسلام نگرجبکہ سائٹ کے علا قے فرنٹیر کالونی اور میٹروویل شامل ہوں گے۔

لاک ڈاؤن محکمہ صحت کی رپورٹ کی روشنی میں لگایاگیا، محکمہ صحت نے ہاٹ اسپاٹ علاقوں کی نشاندہی کی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر نے ان علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا۔

متاثرہ علاقوں میں آمدورفت محدود ہوگی،غیرضروری طور مکین گھروں سے نہ نکلے، ماسک کا استعمال کریں، سماجی فاصلہ رکھیں اور ڈبل سواری پر پابندی ہوگی،متاثرہ علاقوں میں کاروباری اور صنعتی سرگرمیاں معطل ر ہے گی، اجتماعات پر پابندی ہے،متاثرہ علاقوں میں جن افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا وہ قرنطینہ میں چلے جائیں۔
Load Next Story