اندرون ملک پروازوں میں کھانے کے بعد پانی کی سروس پر بھی پابندی

سی اے اے حکام کی جانب سے کورونا حفاظتی اقدامات کے تناظر میں احکامات جاری


Staff Reporter March 25, 2021
سی اے اے حکام کی جانب سے کورونا حفاظتی اقدامات کے تناظر میں احکامات جاری

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نےاندرون ملک پروازوں میں کھانے کے بعد پانی کی سروس پر بھی پابندی عائد کردی۔

سی اے اے حکام کی جانب سے کورونا حفاظتی اقدامات کے تناظر میں عائدکردہ پابندی کے حوالے سے احکامات جاری کردیے گئے جس کا نوٹیفیکشن ڈائریکٹر ائر ٹرانسپورٹ نے جاری کردیا۔ نوٹیفیکشن میں اندرون ملک چلنے والی پروازوں میں مسافروں کو پانی کی سروس معطل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

سی اے اے کے مطابق مسافروں کے لیےسیٹوں پر ہی پانی کی بوتلیں مہیا کی جائیں،اس حوالے سےمسافروں کے جہاز میں سوار ہونے سے قبل ہی سیٹوں پر پانی کی بوتلیں رکھ دی جائیں،فیصلہ جہاز کے کریو اور مسافروں کے مابین رابطے کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |