لاپتہ شہری عارف حسین کی بازیابی سے متعلق درخواست پر آئی جی سندھ طلب
عدالت کا تفتیشی افسر پر سخت اظہار برہمی
سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری عارف حسین کی بازیابی سے متعلق درخواست پر آئی جی سندھ کو طلب کرلیا۔
جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتہ شہری عارف حسین کی بازیابی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ شہری عارف حسین کو سینٹرل کے علاقے سے 4 سال قبل اٹھایا گیا تھا۔
ہائی کورٹ نے تفتیشی افسر پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے 4 سال ہوچکے، کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ ہر بار اسی طرح یہاں آکر کھڑے ہوجاتے ہیں۔
عدالت نے تنبیہ کی آئندہ سماعت پر آئی جی سندھ کو بلاتے ہیں۔، آئندہ سماعت پر بہتر رپورٹ پیش کی جائے ورنہ کارروائی ہوگی۔ عدالت نے آئی جی سندھ کو طلب کرتے ہوئے سماعت 21 اپریل تک کے لئیے ملتوی کردی۔