کراچی منگھو پیر میں سی آئی ڈی پولیس کی کارروائی کالعدم تنظیم کے 3 ملزمان ہلاک

مرکزی ملزم کی شناخت شہاب الدین کے نام سے ہوئی،کالعدم تحریک طالبان لانڈھی کا امیر تھا،پولیس


ویب ڈیسک January 09, 2014
ملزمان کے قبضے سے دوخود کش جیکٹس،دستی بم،دھماکا خیز مواداور دوپستول برآمد ہوئے ہیں۔اسکرین شاٹ/ایکسپریس نیوز

کراچی کے علاقے منگھوپیر ميں سی آئی ڈی پولیس اور کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ایس پی سی آئی ڈی چوہددری اسلم نے بتایا کہ منگھوپیر نادرن بائی پاس پر پولیس کو کالعدم تنظیم کے کارکنوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر علاقے میں کارروائی کے لیے چھاپا مارا گیا، اس دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس کے بعد پولیس کی طرف سے جوابی فائرنگ کی گئی جس میں تین ملزمان زخمی ہوگئے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ملزمان کو فوری طور پر اسپتال نہیں پہنچایا گیا جس کی وجہ سے تینوں ملزمان پولیس کی حراست میں ہی دم توڑ گئے، ملزمان کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ہلاک ملزمان کی شناخت شہاب الدین اور عمران کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس پی سی آئی ڈی نے مزید بتایا کہ مرکزی ملزم شہاب الدین کالعدم تحریک طالبان لانڈھی کا امیر تھا، ملزمان نے زخمی حالت میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ، جب کہ ملزمان لانڈھی کے مختلف مقامات پر بم حملوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 2 خود کش جیکٹس، دستی بم،دھماکا خیز مواداور دوپستول برآمد ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔