لاہور میں بیوی نے شوہر کو قتل کردیا

شوہر اکثر لڑائی جھگڑا کرتا تھا اسلیے اسے فائرنگ کرکے قتل کیا، بیوی


ویب ڈیسک March 25, 2021
شوہر اکثر لڑائی جھگڑا کرتا تھا اسلیے اسے فائرنگ کرکے قتل کیا، بیوی

گھریلو ناچاقی پر خاتون نے شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

چوہنگ کے علاقے میں حسینہ بی بی نے رات کو دوران ڈکیتی اپنے خاوند سلام دین کے قتل کا ڈرامہ رچایا۔

چوہنگ پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر معاملہ کی تحقیقات کرکے خاتون کو حراست میں لے لیا۔ خاتون نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ شوہر اکثر لڑائی جھگڑا کرتا تھا اسلیے اسے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

چوہنگ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے فائرنگ میں استعمال ہونے والا آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کر لیا۔

پولیس نے مقتول سلام الدین کے بیٹے کی مدعیت میں خاتون حسینہ بی بی کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ مقتول سلام الدین کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |