ادارے عوام کے غیض و غضب سے حکومت کو نہیں بچا سکتے مریم نواز

مریم نواز کا این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی الیکشن روکنے کے حکم پر ردعمل


ویب ڈیسک March 25, 2021
مریم نواز کا این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی الیکشن روکنے کے حکم پر ردعمل

مریم نواز کا سپریم کورٹ کیجانب سے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی الیکشن روکنے کے حکم پر ردعمل سامنے آگیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ الیکشن ملتوی ہونے پر خوشیاں منانے والے جانتے ہیں کہ الیکشن تو ہونا ہے اور عوام نے ووٹ تو ڈالنا ہے۔

مریم نواز نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کیوں ڈرتے ہو عوام سے، ووٹ سے اور یوم حساب سے؟ اس لیے کہ عوام تم سے بیزار ہے اور ووٹ کی پرچی تمہاری جعلی حکومت کے لیے موت کا پروانہ ہے!۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی الیکشن روکنے کا حکم

مریم نواز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کبھی اس لیے عدالت جاتے ہو کہ عوام کو ووٹ سے روکو اور کبھی اس لیے کہ مریم کے ساتھ عوام کو آنے سے روکو، تین سال عوام کا استحصال کرنے والے عوام میں جانے سے بھاگ گئے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ یہ ادارے عوام کے ہیں، عوام کے غیض و غضب سے تمہیں ادارے نہیں بچا سکتے، سلیکٹڈ الیکشن سے بھاگے گا نہیں تو اور کون بھاگے گا؟۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں