مشرف غدار تھے توحلف لینےوالے گیلانی اورانکی کابینہ آرٹیکل 6 سے کیسے بچ سکتی ہے الطاف حسین

پرویز مشرف پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلایا جائے گا تو بہت سے دوسرے لوگ بھی اس کی زد میں آئیں گے، الطاف حسین


ویب ڈیسک January 09, 2014
آرٹیکل 6 پر ان کا جو مؤقف کل تھا وہی آج ہے، الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی مومنٹ کےقائدالطاف حسین ایک بار پھر سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں بول پڑے کہتے ہیں کہ اگر سابق آرمی چیف غدار تھے تو ان سے حلف لینے والے یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزراء آرٹیکل 6 سے کیسے بری ہوگئے۔

الطاف حسین کا لندن سے جاری اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ مارچ2008 میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، اے این پی، جے یوآئی اور فاٹاسے تعلق رکھنے والی 24رکنی وفاقی کابینہ نے پرویز مشرف سے حلف اٹھایا تھا، یہ سب لوگ آرٹیکل 6 سے کس طرح بری ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سابق صدر پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلایا جائے گا تو بہت سے دوسرے لوگ بھی اس کی زد میں آئیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایم کیو ایم کے قائد نے پرویز مشرف کے حق میں 7 نکات پیش کئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 پر ان کا جو مؤقف کل تھا وہی آج ہے ،مشرف کوسزاکامطالبہ کرنےوالےان سےمناظرہ کرلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |