شوگر سٹہ مافیا کے10بڑے گروپوں کے 29 افراد کے خلاف مقدمات درج

ایف آئی اے نے چینی کی ہزاروں بوریاں برآمد کرلیں


طالب فریدی March 25, 2021
ایف آئی اے نے چینی کی ہزاروں بوریاں برآمد کرلیں

ایف آئی اے نے شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سٹہ بازی اور چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے پر شوگر مافیا کے10بڑے گروپوں کے 29 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے اور چینی کی ہزاروں بوریاں برآمد کرلیں۔

شوگر مافیا مخصوص کوڈ کے ساتھ واٹس ایپ پر پیغامات دے کر چینی کا سٹہ اور ذخیرہ اندوزی کرتی تھی ۔ ان کے خلاف آپریشن کرنے کے لیے ایف آئی اے کی 20 ٹیموں نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کارروائی کی۔

شوگر مافیا میں ملک عباد گروپ کے ملک عباد ، اسد پرویز بٹ اور شیخ ساجد، ملتان گروپ کے راشد ملتان، عامر آصف ، قیصر سلیم اور اویس بلال، مولوی ظہیرگروپ کے وقاص اشرف چاولہ اور مولوی ظہیر جبکہ ملک ماجدگروپ میں سفیان ملک،فرقان بابا اور ذاہد ملک ، دوائی گروپ میں خرم شفیع ، خرم دوائی اور ندیم آفتاب شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شوگر مافیا کیلئے مصنوعی قلت اورچینی مہنگی کروانے والا بڑا گروہ پکڑا گیا

اسی طرح ایف آئی اے نے مرزا گروپ کے شیخ عامروحید، مرزا ندیم ،مصتنصر گوگی اور اسد بھائی، طفیل گوگا گروپ کے شیخ طفیل، عمران طفیل ، سہیل بٹ اور جنید عرف گوگا بٹ، بھلی گروپ کے محمود بھلی، اسلم بھلی اور حاجی ہیرا ، پراچہ گروپ کے عاطف پراچہ اور مشتاق پراچہ جبکہ شوگر بٹ گروپ کے عمر صلاح الدین اور فیصل ضیا الدین کیخلاف بھی قانونی شکنجہ کسنا شروع کردیا ہے۔

ملزمان نے ترین گروپ، شریف گروپ، الائنس گروپ، المعیز(تھل گروپ) اور حمزہ شوگر مل و دیگر کے لئے سٹہ بازی کی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔ ان کی جانب سے بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے اور خفیہ اکاؤنٹس سے روزانہ کروڑوں روپے منتقل کیے جارہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں