مریم کی نیب پیشی پر قانون کی حکمرانی پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتاوزیراعظم
ادارے بلائیں تو جلوس لے کر جانا نا قابل قبول ہے، عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مریم کی نیب پیشی پر قانون کی حکمرانی پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا، جبکہ مریم نواز کی نیب میں پیشی کے دوران پیش آنے والی ممکنہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، رول آف لاء کو ہر صورت برقرار رکھنا ہو گا، جس ملک میں قانون کی حکمرانی آور آئین کی بالادستی نہ ہو وہ کیسے آگے بڑھ سکتا ہے، اس ملک میں جنگل کا قانون نہیں ہو سکتا۔
وزیراعظم اور شرکاء نے رائے دی کہ ادارے بلائیں تو جلوس لے کر جانا نا قابل قبول ہے، انفرادی طور پر قانون کا احترام سب پر لازم ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔