پاکستان کے دورۂ زمبابوے کا شیڈول اگلے ہفتے جاری ہونے کا امکان

ٹیسٹ ٹیم کے پاکستان میں موجود ارکان کا کیمپ 04 اپریل سے لاہور میں متوقع ہے

کوویڈ کی پابندیوں اور دوسرے لاجسٹک مسائل ابھی تک شیڈول فائنل کرنے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔(فوٹو، فائل)

پاکستان کے دورہ زمبابنوے کا شیڈول اگلےہفتے تک فائنل ہونےکا امکان ہے جب کہ ہرارے میں مجوزہ دو ٹیسٹ میچز کی تیاریوں کے لیے ٹیسٹ ٹیم کے پاکستان میں موجود ارکان کا کیمپ چار اپریل سے لاہور میں متوقع ہے۔


پی سی بی ذرائع کےمطابق شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے دونوں بورڈز رابطے میں ہیں اور جلد معاملات طے پانے کے بعد شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیں گے۔پروگرام کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقہ کے بعد زمبابوےکا دورہ کرناہے جہاں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ 16 اپریل کو مکمل ہوگا۔ اگلے روز قومی اسکواڈ نے ہرارے کی آڑان بھرنی ہے۔کوویڈ کی پابندیوں اور دوسرے لاجسٹک مسائل ابھی تک شیڈول فائنل کرنے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
Load Next Story