دنیا میں موبائل بینکنگ استعمال کرنے والوں کی تعداد 1 ارب 20 کروڑ ہوگئی
موبائل بینکاری کے ذریعے سرحد پار ترسیلات ایک ارب ماہانہ سے بڑھ گئیں جو کہ 65 فیصد اضافہ ہے
دنیا بھر میں موبائل بینکنگ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 1 ارب 20 کروڑ تک پہنچ گئی۔
یہ بات جی ایس ایم ایسوسی ایشن کی جانب سے موباٸل بینکاری کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں بتاٸی گٸی۔ رپورٹ کے مطابق موبائل بینکاری کی وجہ سے کورونا وائرس کی وباء کے باوجود معیشت چلتی رہی جبکہ موبائل بینکاری کے ذریعے 2 ارب ڈالر سالانہ لین دین ہورہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق موبائل بینکاری کے ہر مہینے 30 کروڑ کھاتے کھولے جارہے ہیں جبکہ موبائل بینکاری ایجنٹس کی تعداد 52 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ موبائل بینکاری کے ذریعے سرحد پار ترسیلات کی مالیت 1 ارب ماہانہ سے بڑھ گئی اور ماہانہ ترسیلات زر موبائل فون میں 65 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 96 ممالک میں 310 ادارے موبائل بینکاری خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ پاکستان اور تنزانیہ میں موبائل بینکاری خدمات میں مسابقت ہے۔ کورونا کے دوران پاکستان میں موبائل فون سے بچت کرنے والوں کی تعداد میں تین فیصد کا اضافہ ہوا۔