نیب نے مریم نواز کی پیشی ملتوی کردی
کورونا کی وجہ سے پیشی ملتوی کی تو وزیراعظم نے اجلاس کیوں کیا، وزیر اعظم ہاؤس میں بھی لاک ڈاؤن کیا جائے، مریم نواز
نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی ملتوی کردی۔
ترجمان نیب لاہور کے مطابق (آج) 26 مارچ کو مریم نواز کی پیشی ملتوی کردی گئی ہے۔ جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیشی کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے۔ پیشی ملتوی کرنے کا فیصلہ نیب میں اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ این سی او سی کی جانب سے ہر نوعیت کے ہجوم کو اکٹھا کرنے پر پابندی ہے۔مریم نواز کی گزشتہ پیشی پر نیب عمارت پر دانستہ پتھرائو کیا گیا تھا۔ مریم نواز کی پیشی این سی او سی کی گائیڈ لائنز اور مفاد عامہ کے پیش نظر ملتوی کی جارہی ہے۔
مریم نواز کا ردّعمل
نیب کی جانب سے پیشی ملتوی ہونے کے بعد جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں اب نیب کیلئے آسان شکار نہیں بنوں گی۔ نیب نے جتنا انتقام لینا تھا وہ ہو چکا اب ان کے انتقام کا دور گزر گیا۔اب ظلم کے مٹنے کے دن آ گئے ہیں۔نیب کو مخالفین کے خلاف انتقام کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔نیب عمران خان کے کہنے پر چلتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے پیشی ملتوی کی گئی تو وزیراعظم نے اجلاس کیوں کیا۔عمران خان نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔ملک میں قانون ہے تو وزیراعظم آفس میں بھی لاک ڈاؤن ہونا چاہیے ۔نیب کے پیچھے اصل چہرہ عمران خان اور جعلی حکومت کا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: مریم نواز کی نیب پیشی پر کارکنوں کو ساتھ لانے کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی
نیب نے مریم نواز کو 26 مارچ کو جاتی امرا میں 1500 کنال اراضی کی ان کے نام مبینہ غیرقانونی منتقلی کی تحقیقات میں طلب کیا تھا۔قبل ازیں مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرچکی تھیں جب کہ نیب کی جانب سے پیشی کے موقعے پر مریم نواز کے کارکنان کو ساتھ لانے کے خلاف درخواست بھی لاہور ہائیکورٹ نے نمٹا دی تھی۔
عدالت نے مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر کارکنوں کو ساتھ لانے کے خلاف نیب کی درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرے، اگر کوئی قانون کی پاسداری نہیں کرے گا تو قانون اپنا راستہ بنائے گا۔