بولان میں بارودی سرنگ دھماکا بچہ جاں بحق

وزیر تعلیم بلوچستان کا واقعے پر اظہار مذمت


ویب ڈیسک March 25, 2021
وزیر تعلیم بلوچستان کی واقعہ کی شدید مذمت

بولان میں سرنگ میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بولان کے علاقے بالا ناڑی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں بچہ جاں بحق ہوگیا، واقعہ کے بعد ریسکیو اداروں نے لاش کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ مزید بارودی سرنگوں کی موجودگی کے امکان کے پیش نظر سرچ آپریشن شروع کیا۔

وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے بچے کی موت پر افسوس کا اظہار کیا واقعہ کی شدید مذمت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں