ڈسکہ سنگدل باپ نے بیٹے حاملہ بہو پوتی اور پوتے کو قتل کردیا

جائیداد کے تنازع ،دوسری بیوی کے اکسانے پر بشارت نے ڈیرے پرجاکربیٹے کو قتل کیا۔


Numaindgan Express March 26, 2021
گھر آکر 22سالہ مشل، 3 سالہ عبدالہادی او ر ڈیڑھ سالہ ہانیہ کو مارڈالا،ملزم گرفتار ۔ فوٹو: فائل

SAN FRANCISCO: جائیداد کا تنازع اور دوسری بیوی کے اْکسانے پر سنگدل باپ نے بیٹے، حاملہ بہو،پوتی اور پوتے کو فائرنگ اور آہنی راڈوں سے موت کے گھاٹ اْتار دیا۔

تھانہ موترہ کے علاقہ کوٹلی کوکیاں کے رہائشی بشارت نے پہلی بیوی کوطلاق دے کر دوسری شادی کی ہوئی تھی، باپ کا اپنے بیٹے کیساتھ جائیداد کی تقسیم کا تنازع چل رہاتھا ، دوسری بیوی پہلی بیوی کے بچوں کے بارے غلط بیانی کر کے ان کے خلاف اسے اکساتی تھی۔

بشارت طیش میں آگیا،صبح سویرے بشارت ڈیرے پر گیا اور وہاں کام کاج میں مصروف 25سالہ بیٹے عدنان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا پھر گھر آکر حاملہ بہو 22سالہ مشل، 3 سالہ پوتے عبدالہادی او ر ڈیڑھ سالہ پوتی ہانیہ فاطمہ کو آہنی راڈوں سے مار مار کر قتل کردیا،چاروں افراد کے قتل کی خبر پر علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔

ایس ایچ او تھانہ موترہ بدرمنیر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم بشارت کو گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں