سابق سپہ سالار بیماری کا بہانہ بنا کرعدالت میں پیش نہیں ہورہے پراسیکیوٹر اکرم شیخ

پرویز مشرف کو ایسی کوئی معذوری نہیں کہ عدالت میں پیش نہ ہوسکیں، پراسیکیوٹر اکرم شیخ


ویب ڈیسک January 09, 2014
پرویز مشرف کی دل کی دھڑکن 18 سال کے نوجوان جیسی جب کہ بلڈپریشر اسپورٹس مین کی طرح ہے، پراسیکیوٹر ۔فوٹو:فائل

غداری کیس میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہا ہےکہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ سابق سپہ سالار بیماری کا بہانہ بنا کر عدالت میں پیش نہیں ہورہے۔

خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو ایسی کوئی معذوری نہیں کہ عدالت میں پیش نہ ہوسکیں، میڈیکل رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف کی دل کی دھڑکن 18 سال کے نوجوان جیسی جب کہ بلڈپریشر اسپورٹس مین کی طرح ہے۔

پرویز مشرف کے بیرون ملک علاج سے متعلق اکرم شیخ کا کہنا تھاکہ پاکستان میں تمام امراض کا علاج ہوتا ہے جب کہ کراچی کے آغا خان اسپتال اور اے ایف آئی سی میں امراض قلب کے علاج کی بہترین سہولیات موجود ہیں یہاں بیرون ملک سے بھی لوگ علاج کے لئے آتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں