ادبی خدمات پر ’’کمال فن ایوارڈ‘‘ اسد محمد خاں کو دینے کا اعلان

کمال فن ایوارڈملک کا سب سے بڑا ادبی ایوارڈ ہے جس کی رقم 10لاکھ روپے ہے۔

کمال فن ایوارڈملک کا سب سے بڑا ادبی ایوارڈ ہے جس کی رقم 10لاکھ روپے ہے۔ فوٹو: فائل

اکادمی ادبیات پاکستان نے ممتاز اہل قلم کی ادبی خدمات کے اعتراف میں کمال فن ایوارڈ2019ء کیلیے اسد محمد خاں کو منتخب کیا ہے۔

وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت و قومی ورثہ کے ذیلی ادارے اکادمی ادبیات پاکستان نے ممتاز اہل قلم کی ادبی خدمات کے اعتراف میں کمال فن ایوارڈ2019ء کیلیے اسد محمد خاں کو منتخب کیا گیا ہے۔ اس کا اعلان ڈاکٹر یوسف خشک، چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان نے ایوارڈ کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔


کمال فن ایوارڈملک کا سب سے بڑا ادبی ایوارڈ ہے جس کی رقم 10لاکھ روپے ہے۔ اس کے ساتھ 40لاکھ روپے کے مختلف زبانوں کے تخلیق کاروں ا ور محققین کے لیے20انعامات کا اعلان بھی اکادمی کی جانب سے کیا گیا۔

 
Load Next Story