سوات ایئر پورٹ 17 سال بعد بحال اسلام آباد سے پہلی پرواز پہنچ گئی

طویل عرصے بعد سوات ایئر پورٹ کو پروازوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا


ویب ڈیسک March 26, 2021
طویل عرصے بعد سوات ایئر پورٹ کو پروازوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا

SEOUL: سیاحت کے فروع کے لئے حکومت نے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سوات ایئر پورٹ کو 17 سال بعد کمرشل آپریشن کیلئے بحال کردیا۔

17 سال کے طویل عرصے بعد سوات ایئر پورٹ کو پروازوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا۔ پی آئی اے کی پرواز PK 650 مقررہ وقت پر 10 بجے اسلام آباد سے روانہ ہوئی اور 11 بجے سیدو شریف سوات پہنچ گئی۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا، وزیر ہوابازی اور وزیر مواصلات بھی جہاز پر سوار ہوئے۔ تمام افراد نے قطار میں لگ کر بورڈنگ کارڈ حاصل کیا۔

ایئرپورٹ پر پرواز سے قبل کیک کاٹا گیا اور مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے معزز مہمانوں کو گلدستے اور تحائف پیش کئے۔ سوات ائیر پورٹ پر فلائٹ سے آنے والے مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔

ابتدائی طور پر اسلام آباد سے سوات کے لئے ہفتے میں دو دن پرازیں چلائی جائیں گی۔ اسلام آباد سے سوات کی فلائٹس کراچی اور لاہور سے آنے والی فلائٹس کے ساتھ کنکٹ ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے باعث سیدوشریف ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن منسوخ

وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا کہ سترہ سال بعد سوات کے لیے پی آئی اے کی پروازیں شروع کر رہے ہیں، مالی مشکلات اور دہشت گردی کی وجہ سے پچھلے ادوار میں یہ پروازیں بند تھیں، سوات اور مالاکنڈ کے عوام نے سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ بڑی جوانمردی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، پی آئی اے کی سوات کیلئے پروازیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

غلام سرور خان نے بتایا کہ ہفتے میں دو پرواز یں لاہور اور اسلام آباد سے سوات تک شروع کر دی گئی ہیں جن میں اضافہ کیا جائے گا، پی آئی اے کی پروازوں سے نہ صرف قومی ایئر لائن کی آمدنی میں اضافہ ہو گا بلکی سوات میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا، ان پروازوں سے سوات کے علاقے میں مزید ترقی دیکھنے کو ملے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔