کورونا کا شکار گواہ پیش ہونے پر احتساب عدالت میں کھلبلی

کمرہ خالی کروا کر اسپرے کیا گیا۔


Numainda Express March 26, 2021
کمرہ خالی کروا کر اسپرے کیا گیا (فوٹو : فائل)

ISLAMABAD: کورونا وبا کا شکار نیب گواہ بیان دینے احتساب عدالت اسلام آباد پہنچ گیا۔

گواہ نے عدالت سے جلد بیان ریکارڈ کرنے کی استدعا کی۔ جج نے وجہ پوچھی تو گواہ نے بتایا میں کورونا پازیٹیو ہوں اور آئسولیشن سے اٹھ کر آیا ہوں۔ یہ سننا تھا کہ عدالت میں کھلبلی مچ گئی اور کمرہ خالی کروا کر اسپرے کیا گیا۔

اسلام آباد احتساب عدالت کے جج اعظم خان کی عدالت میں نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیب گواہ امیرحیدرملک عدالت میں پیش ہوئے اورعدالت سے استدعا کی کہ بیمارہوں ،جلد بیان ریکارڈ کرکے جانے کی اجازت دی جائے۔

جج نے بیماری کی نوعیت پوچھی تو امیرحیدرنے سب کو حیران کردیا۔ وہ بولے کہ میں کورونا مثبت ہوں اورآئیسولیشن سے اٹھ کرآیا ہوں۔

گواہ کےانکشاف پرعدالت میں کھلبلی مچ گئی۔ جج اوروکلاء سمیت سماعت میں موجود تمام افراد کمرےسےباہرنکل آئے۔ کمرہ عدالت نمبر دو میں ہنگامی بنیادوں پر اسپرے کیا گیا۔

کورونا متاثرہ گواہ کو جوڈیشل کمپلیکس سےجانےکی ہدایت کی گئی۔ اس سے قبل اسی عدالت میں شاہد خاقان عباسی بھی پیش ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں