متھیرا کا رنگت اور وزن پرتنقید کرنے والوں کو جواب 

میرے سیاہ رنگ کو نہیں اپنے کالے دلوں کو سفید کرنے کی کوشش کریں، متھیرا کا ناقدین کوجواب


ویب ڈیسک March 26, 2021
خواتین مجھے رنگ گورا کرنے کے انجیکشن تک لگانے کا مشورہ دیتی ہیں، متھیرا فوٹو انٹرنیٹ

اداکارہ، ماڈل اور وی جے متھیرا نے ان کے رنگ اور وزن پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے کے ناقدین کے منہ بند کردئیے۔

متھیرا نے انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ کس طرح انہیں ان کے رنگ اور وزن کی وجہ سے شرمندہ کیاجاتا ہے یہاں تک کہ خواتین انہیں رنگ گورا کرنے کے انجیکشن تک لگانے کا مشورہ دیتی ہیں۔

متھیرا نے لکھا ''میں نے محسوس کیا ہے جب میں پورا لباس پہنتی ہوں تو لوگ مجھے شرمندہ کریں گے، مجھے میرے رنگ کی وجہ سے شرمندہ کیاگیا۔ کیا ہوا اگر میرا رنگ (براؤن) گندمی ہے۔ مجھے میرے رنگ اور وزن کی وجہ سے شرمندہ کیا گیا۔ ہمارے معاشرے کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟



ہم کیوں لوگوں کو ذہنی طور پراتنا پریشان کرتے ہیں کہ وہ اپنے ہواس کھو بیٹھیں، یہ صحیح نہیں ہے۔ خواتین مجھے میسیج کرتی ہیں کہ مجھے رنگ گورا کرنے کے انجیکشن لگوانے چاہئیں۔ حالانکہ میں یہ انجیکشن لگواسکتی ہوں لیکن میں گوری نہیں ہونا چاہتی۔ میں آزادانہ طور پر زندگی بسر کرنے والی ایک گندمی رنگ کی صحت مند لڑکی ہوں اور مجھے میری رنگت اور جسامت پر فخر ہے۔

متھیرا نے ناقدین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا اپنے کالے دلوں پر توجہ مرکوز کریں اور اپنی منفی سوچ کو ختم کرکے اپنے دلوں کو سفید کرنے کی کوشش کریں۔ زندگی بہت چھوٹی ہے، رحم دل بنیں۔''



واضح رہے کہ چند روز قبل بھی متھیرا نے ان کی جسامت پر تنقید کرنے والے اور انہیں پلاسٹک کہنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جیسی بھی ہیں اپنی جسامت سے خوش ہیں انہیں بار بار طعنے دینے کے بجائے لوگ اپنی ذات پر فوکس کریں اور انہیں پلاسٹک کہنا بند کریں۔

متھیرا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کوئی سرجری نہیں کروائی بلکہ انہیں ہارمونز کا مسئلہ درپیش ہے جس کی وجہ سے ان کی جسامت بعض حصوں سے بڑھی ہوئی نظر آتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں