یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

سینیٹ سیکریٹریٹ نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بنانے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔


ویب ڈیسک March 26, 2021
شیری رحمان، روبینہ خالد سمیت دیگررہنما بھی یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ تھے۔

پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہوگئے۔

پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی درخواست جمع کرائی۔ شیری رحمان، روبینہ خالد سمیت دیگر رہنما بھی یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پی پی پی نے پی ڈی ایم اتحاد کو نقصان پہنچایا، احسن اقبال

یوسف گیلانی نے 30 ممبرز کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کروائی جن میں پیپلزپارٹی کے 21 ، اے این پی کے 2، جماعت اسلامی کا ایک، فاٹا کے 2، دلاور خان کے آزاد گروپ کے 4 ممبران شامل تھے۔

یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر کردیا گیا۔ سینیٹ سیکریٹریٹ نے ان کے عہدے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی اور ن لیگ سینیٹ میں اپنا اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کی خواہاں

واضح رہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی تعیناتی کے معاملے پر پی ڈی ایم جماعتوں میں اختلافات برقرار ہیں جب کہ کچھ روزقبل مریم نوازنے مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا تھا کہ اصولی فیصلہ ہوچکا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر (ن) لیگ کا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں