بھارت میں کووڈ سینٹر میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک
ریسکیو آپریشن کے دوران 70 سے زائد کووڈ مریض بحفاظت دوسرے اسپتال منتقل
BEIJING:
بھارت میں مال کے اندر بنائے گئے کووڈ سینٹر میں آتشزدگی کے باعث 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں مال کی بالائی منزل پر اسپتال کی جانب سے کورونا مریضوں کے علاج کے لیے وارڈ بنایا گیا تھا جہاں گزشتہ رات اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جب کہ عمارت میں پھنسے مریضوں اور دیگر افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے امدادی کام شروع کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مال کے نچلے حصے میں قائم دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی، کووڈ سینٹر میں موجود 76 مریضوں میں سے 73 کو بحفاظت دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ آگ بجھانے کے لیے اب بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں صرف 2 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوئے، آتشزدگی کا ہلاکتوں سے کوئی تعلق نہیں جب کہ میئر ممبئی کا کہنا ہے کہ پہلی بار کسی مال کے اوپر اسپتال دیکھا ہے تاہم واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔