سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملہ

حوثی باغیوں نے خمیس مشیط اور نجران سمیت دیگر شہروں کو بھی بارودی ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی، عرب میڈیا


ویب ڈیسک March 26, 2021
حوثی باغیوں نے خمیس مشیط اور نجران سمیت دیگر شہروں کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی، عرب میڈیا

حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک ٹینک میں آگ بھرک اٹھی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی شہر خمیس مشیط اور نجران سمیت دیگر علاقوں کو حوثی باغیوں کی جانب سے بارودی ڈرون سے نشانہ بنایا گیا تاہم سعودی اتحادی افواج نے ان حملوں کو ناکام بنادیا جب کہ جازان میں تیل کی تنصیبات پر کیے گئے بارودی ڈرون حملے میں تیل کے ایک ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سعودی وزیر توانائی نے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی تنصیبات اور شہریوں کے خلاف ہونے والے بزدلانہ حملوں میں صرف سعودی ریاست ہی ہدف نہیں بنتی بلکہ بین الاقوامی معیشت، تیل کی ترسیل میں استحکام سمیت عالمی امن بھی بری طرح متاثر ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی شہر جدہ میں بندرگاہ کے قریب سب سے بڑی آئل کمپنی کی تنصیبات پر یمن کے حوثی باغیوں نے راکٹ داغا تھا جس سے ایک آئل ٹینک ٹوٹ گیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں