عماد وسیم کو پسند و ناپسند کی بھینٹ چڑھا دیا گیا عاقب جاوید
میرے خیال میں تو عماد کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان ہونا چاہیے تھا، سابق ٹیسٹ کرکٹر
LONDON:
سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ عماد وسیم کو پسند و ناسپند کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سانق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ عماد وسیم گزشتہ 7 ، 8 سال سے کرکٹ کھیل رہا ہے، وائٹ بال کرکٹ میں اس کا شمار ٹاپ تھری فور باؤلرز میں ہوتا ہے، اور اس میں بہت ٹیلنٹ ہے، میرے خیال میں تو اسے وائٹ بال ٹیم کا کپتان ہونا چاہیے تھا، لیکن اسے پسند و ناپسند کی بھینٹ چڑھا دیا گیا، اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ پی سی بی والے سارا سال ڈومیسٹک کرواتے ہیں، لیکن سلیکشن کے وقت پرفارمرز کو نظر انداز کیا جاتا ہے، چیف سیلیکٹر کی پسند نا پسند ہوتی ہے، اب پی ایس ایل کی پرفارمنس پر ٹیمیں بن رہی ہیں، ٹی ٹوینٹی کی پرفارمنس پر ون ڈے اور ٹیسٹ کی سیلیکشن ہوتی ہے، ذمہ داروں کو سوچنا چاہیے کہ اس نظام سے کرکٹ کیسے ٹھیک ہوگی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کا کور گروپ بہت تگڑا ہے، محمد حفیظ، فخر زمان، شاہین آفریدی سمیت پاکستانی پلئیرز بہت تگڑے ہیں، چار باولرز 150 پلس کی رفتار سے گیند کرتے ہیں، پانچواں باولر اگر راشد خان آجاتا ہے تو لاہور قلندرز کی بہت بڑی باولنگ سائیڈ ہے،غیر ملکی کھلاڑی اگر سارے کے سارے آتے ہیں تو ہمارا کمبیشن بہت اچھا ہوگا۔