اداکارہ صبا قمر نے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروالی

سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کو بہترین سروسز فراہم کررہی ہے، صبا قمر


Mian Asghar Saleemi March 26, 2021
صبا قمر نے اچھرہ ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹر سے لائسنس کی تجدید کروائی، فوٹوایکسپریس

LONDON: معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروالی۔

صبا قمر نے اچھرہ ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹر سے لائسنس کی تجدید کروائی۔ صبا قمر نے سٹی ٹریفک پولیس کی سروسز بارے اظہارِ تشکر کیا۔

اس موقع پر صبا قمر کا کہنا تھا کہ لائسنسنگ سینٹر میں کسی سفارش کی ضرورت نہیں، سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کو بہترین سروسز فراہم کررہی ہے۔ صبا قمر نےڈرائیونگ کرتے وقت احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شہری بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے سے اجتناب کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔