عورت مارچ منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
عورت مارچ منتظمین نے صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کی، درخواست گزار
لاہور:
مقامی عدالت نے 8 مارچ کو ہونے والے عورت مارچ کے منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کی ایک مقامی عدالت میں درخواست گزار نے عورت مارچ منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دائر کی، جس میں مؤقف پیش کیا کہ عورت مارچ کے نام پر غیر اسلامی حرکات کی گئیں، اور عورت مارچ منتظمین نے صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کی۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے عورت مارچ منتظمین کے خلاف ایف آئی درج کرنے کا حکم دے دیا۔