کوہاٹ میں معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے


ویب ڈیسک March 26, 2021
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے

کوہاٹ میں ایک اور معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جب کہ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق بھی ہوگئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوہاٹ سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی تین سالہ بچی حریم شاہ کی لاش نالے سے برآمد ہوئی ہے جس کے بعد بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ڈی اے اسپتال منتقل کی گئی جب کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی بدھ کی دوپہر نیو لاری اڈا کے قریب سے لاپتہ ہوئی تھی جس پر لواحقین نے تلاش کے بعد رپورٹ درج کرائی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد منہ اور گلہ دبا کر قتل کیا گیا جب کہ بچی کی ناک، گھٹنوں اور گلے سمیت مخصوص اعضاء پر بھی تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

دوسری جانب آر پی او کا کہنا ہے کہ کوہاٹ میں حریم شاہ کا پہلا اور آخری واقعہ ہے ملزمان کو ایسی عبرت ناک شکست دیں گے کہ آئندہ کسی کی جرات نہیں ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔