سندھ حکومت گوگل کی مدد کررہی ہے صوبائی وزیر کا انوکھا دعویٰ

گوگل میپ پر جو راستے بتائے جارہے ہیں وہ سندھ حکومت نے بنایا ہے،تیمور تالپور


Staff Reporter March 26, 2021
گوگل میپ پر جو راستے بتائے جارہے ہیں وہ سندھ حکومت نے بنایا ہے،تیمور تالپور

گوگل کی مدد بھی سندھ حکومت کررہی ہے یہ عجیب دعوی سندھ کے جیالے وزیر تیمور تالپور کی جانب سے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کیا گیا۔

صوبائی وزیر کے اس عجیب دعوے پر سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔ وزیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی تیمور تالپور نے گزشتہ روز سندھ اسمبلی اجلاس میں یہ حیران کن دعوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ گوگل میپ پر جو راستے بتائے جارہے ہیں وہ سندھ حکومت نے بنایا ہے۔

https://twitter.com/i/status/1375367723581050882

تیمور تالپور نے کہا کہ گوگل بھی سندھ حکومت کےبنائے گئے سسٹم سے استفادہ کررہا ہے۔

وزیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی تیمور تالپور کےدعوے پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے ہیں اور اسے صوبائی وزیر کی خام خیالی قرار دیا ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ میں نے اپنی تمام زندگی آئی ٹی کے شعبے میں گزاری ہے، صوبائی وزیر کے اس دعوے پر آئی ٹی کے شعبہ کو خیر باد کہنے کو دل چاہ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں