مودی کی بنگلہ دیش آمد پر شدید احتجاج پولیس فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

چٹاگانگ میں ہزاروں افراد سڑک پر نکل آئے، مودی کا پتلا جلایا، پولیس نے ربر کی گولیاں چلائیں، کئی درجن افراد زخمی


ویب ڈیسک March 26, 2021
چٹاگانگ میں ہزاروں افراد سڑک پر نکل آئے، مودی کا پتلا جلایا، پولیس نے ربر کی گولیاں چلائیں، کئی درجن افراد زخمی (فوٹو : اے ایف پی)

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بنگلادیش آمد پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور گائے بھی ذبح کی، اس دوران پولیس کی فائرنگ اور لاٹھی چارج سے 6 افراد ہلاک اور کئی درجن زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق بنگلادیش میں آزادی کی گولڈن جوبلی منائی جارہی ہے جس کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مدعو کیا گیا تھا اور وہ دو روزہ دورے پر ڈھاکہ پہنچے۔ اس موقع پر ملک بھر میں مظاہرے ہوئے تاہم بڑا مظاہرہ بنگلہ دیش کے شہر چٹا گانگ میں ہوا جہاں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین نے گجرات میں مسلم کش فسادات میں مودی کے مرکزی کردار پر شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے ''مودی ۔۔۔ گجرات کا قصاب'' اور '' مودی واپس جاؤ'' کے بینرز اُٹھا رکھے تھے۔

Hifazet islam protest in bangladesh at 26 march 2021 four killed by police firing

مودی کے دور حکومت کے دوران مختلف ریاستوں میں گائے کو ذبح کرنے پر پابندی کے خلاف احتجاجاً مظاہرین نے ڈھاکا کے ریڈ زون کی مرکزی شاہراہ پر ایک گائے کو ذبح کردیا۔

Hifazet islam protest in bangladesh at 26 march 2021 four killed by police firing 4

مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے چٹاگانگ پولیس نے ربر کی گولیاں فائر کیں، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج بھی کیا جس کے سبب چار مظاہرین ہلاک اور کئی درجن زخمی ہوگئے، پولیس نے 15 مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا۔

Hifazet islam protest in bangladesh at 26 march 2021 four killed by police firing 2

اطلاعات ہیں کہ چٹاگانگ کا یہ بڑا احتجاج حفاظت اسلامی نامی مذہبی تنظیم کی جانب سے کیا جارہا تھا جس کے دوران پولیس نے فائرنگ کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |