کے پی کے میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر پھر سے 60 سال مقرر

ریٹائرمنٹ عمرواپس 60سال کرنے کی گزشتہ دنوں صوبائی کابینہ نے منظوری دی تھی


ویب ڈیسک March 26, 2021
ریٹائرمنٹ عمرواپس 60سال کرنے کی گزشتہ دنوں صوبائی کابینہ نے منظوری دی تھی . فوٹو: فائل

خیبر پختون خوا میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر پھر سے 60 سال مقرر کردی گئی۔

خیبر پختون خوا اسمبلی میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر دوبارہ 60 سال کرنے سے متعلق آرڈیننس جاری کردیا گیا جس کے مطابق سرکاری ملازمین 25سال ملازمت یا55سال عمر کوپہنچنے پرقبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے سکیں گے اور ایسے تمام ملازمین جو31جولائی 2019ء کے بعد مشروط طورپرملازمت سے ریٹائرہوئے وہ 60 سال کی عمر کے مطابق ریٹائر تصورکیے جائیں گے جب کہ ایسے سرکاری ملازمین جو 2019ء کے ایکٹ میں ریٹائرمنٹ کی عمر 63 سال ہونے کی وجہ سے ریٹائرنہیں ہوئے ہیں وہ 60سال کی عمر کے مطابق ریٹائرتصورکیے جائیں گے۔

آرڈیننس کے مطابق 60 سال کی عمر کو پہنچنے کے باوجود 2019کے ایکٹ کی وجہ سے ریٹائرنہ ہونے والے سرکاری ملازمین نے تنخواہیں یاجودیگرمراعات وصول کیں وہ قانونی طورپران کاحق تصورہوگااوران سےکسی قسم کی ریکوری نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے ریٹائرمنٹ عمرواپس 60سال کرنے کی گزشتہ دنوں صوبائی کابینہ نے منظوری دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں