مصر میں ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم 32 افراد ہلاک اور91 زخمی

زخمی ہونے والوں میں 13 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے


ویب ڈیسک March 26, 2021
زخمیوں سے 13 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، فوٹو : اے ایف پی

مصر میں دو تیز رفتار مسافر بردار ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 91 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے صوبے سہاگ میں مخالف سمت سے آنے والی دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، تصادم اتنا خوفناک تھا کہ کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے۔

ٹرین کے ڈبوں کو کاٹ کر مسافروں کو نکالا گیا اور قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور شہریوں سے خون کے عطیے کی اپیل کی گئی ہے۔

وزارت ریلوے نے ٹرین حادثے کی تفتیش کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے تاحال ٹرین حادثے کی وجہ کا تعین نہیں جا سکا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لیے امدادی رقوم کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو برس قبل بھی قاہرہ میں ٹرینوں کے تصادم میں 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔