اسپیكر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو كو کورونا ویكسین لگادی گئی

عوام كوویڈ ویكسین سے متعلق پھیلائی گئی افواہوں پر کان نہ دھریں، اسپیكر بلوچستان اسمبلی


APP March 26, 2021
عوام كوویڈ ویكسین سے متعلق پھیلائی گئی افواہوں پر کان نہ دھریں، اسپیكر بلوچستان اسمبلی . فوٹو : فائل

اسپیكر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کو کورونا کی ویكسین لگا دی گئی۔

اسپیكر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کو كورونا سے بچاؤ كی ویكسین لگادی گئی۔ اس موقع پر ڈائریكٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاكٹر علی ناصر بگٹی اور اسمبلی افسران بھی موجود تھے۔

ویكسینیشن كی تكمیل كے بعد عوامی آگاہی کے پیغایم میں اسپیكر بلوچستان اسمبلی كا كہنا تھا كہ کورونا سے بچاؤكے لئے عوام كو ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہونے كی ضرورت ہے جب كہ حكومتی اقدامات كے مطابق ویكسین كا عمل بھی ضروری ہے۔

انہوں نے كہا كہ ویكسین سے متعلق سوشل میڈیا میں پھیلائی گئی افواہیں بے بنیاد ہیں اور ان مفروضوں میں كوئی صداقت نہیں، كوویڈ ایک حقیقت ہے جس نے پوری دنیا كو پریشانی سے دوچار كیا اب جب كہ اس موذی وباء كی ویكسین آچكی ہے اس لئے علالت كی پریشانی سے بہتر ہے كہ ویكسین لگوائی جائے اور بے بنیاد پروپیگنڈوں پر كان نہ دھریں جائیں، احتیاط علاج سے بہتر ہے۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے كہا كہ پارلیمانی سیكرٹری صحت بلوچستان ڈاكٹر ربابہ خان بلیدی ازخود ایک اسپیشلائزڈ ڈاكٹر ہیں جنہوں نے محكمہ صحت بلوچستان كی بہتری كے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے كار لاتے ہوئے مسائل میں گھرے اس ڈیپارٹمنٹ كو درست سمت پر گامزن كردیا ہے جس كی بدولت غریب عوام سے براہ راست وابستہ اس محكمے كی كاركردگی میں نمایاں بہتری نظر آرہی ہے۔

انہوں نے عوام پر زور دیا كہ وہ كوویڈ ویكسین سے متعلق پھیلائی گئی بے بنیاد پروپیگنڈوں كے قطع نظر اپنے اور اپنے خاندان كے تحفظ كے لئے ویكسین كروائیں۔ ویكسین كے بعد اسپیكر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے اسمبلی سیشن كی صدارت كی اور روزمرہ اسمبلی امور نمٹائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |