50 تا 60 سال کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن 30 مارچ سے ہوگی

ٹرانسپورٹ سیکٹر، شادی کی تقریبات، ریسٹورنٹس، کمرشل سرگرمیوں میں بڑی خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، اجلاس میں بریفنگ


ویب ڈیسک March 26, 2021
فائل فوٹو

ملک بھر میں 50 تا 60 سال کے افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن 30 مارچ سے شروع ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے این سی او سی کا ایک خصوصی اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 50 سے 60 سال عمر کے افراد کے لیے کورونا وائرس کی ویکسی نیشن 30 مارچ سے شروع کردی جائے گی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر، شادی کی تقریبات، ریسٹورنٹس، کمرشل سرگرمیوں میں بڑی خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، اجلاس میں صوبائی انتظامیہ کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔

این سی او سی نے ہدایات جاری کیں کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والے سے سختی سے نمٹا جائے، ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے حوالے سے کل این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوگا جس میں پنجاب، کے پی اور اسلام آباد میں خطرناک حد تک بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں