ملک سے کرپشن ختم کئے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں شہباز شریف

عوام كو بہترین خدمات كی فراہمی ہمارا مشن ہے جس کے كے لئے اداروں كی استعداد كار میں بہتری لائی جارہی ہے، شہباز شریف

محكمہ ایكسائز اینڈ ٹیكسیشن كو عوام كے لئے بہترین خدمات فراہم كرنے والا ادارہ بنایا جائے گا، شہباز شریف فوٹو: فائل

لاہور:
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ كرپشن ملک كی ترقی میں بڑی ركاوٹ ہے اور كرپشن كو مكمل طور پر ختم كئے بغیر ترقی اور خوشحالی كے اہداف كا حصول ممكن نہیں۔


وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں محكمہ ایكسائز اینڈ ٹیكسیشن سے متعلق امور كا جائزہ لیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عوام كو بہترین خدمات كی فراہمی ہمارا مشن ہے اور اس مقصد كے لئے اداروں كی استعداد كار میں بہتری لائی جارہی ہے، مختلف محكموں میں انفارمیشن ٹیكنالوجی كو فروغ دے كر ان كی كاركردگی اور عوام كو خدمات كی فراہمی كے نظام كو بہتر بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے كہا كہ محكمہ ایكسائز اینڈ ٹیكسیشن كو عوام كے لئے بہترین خدمات فراہم كرنے والا ادارہ بنایا جائے گا اور اس كی تمام خدمات كو كمپیوٹرائزڈ كیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ ایکسائز کو پراپرٹی ٹیکس، ٹوکن ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں کے نظام کو جلد کمپیوٹرائزڈ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ كرپشن ملک كی ترقی میں بڑی ركاوٹ ہے اور كرپشن كو مكمل طور پر ختم كئے بغیر ترقی اور خوشحالی كے اہداف كا حصول ممكن نہیں، پنجاب حكومت نے صوبے میں كرپشن فری كلچر كو فروغ دیا ہے اور سركاری اداروں كو كرپشن سے پاک كرنے كے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محكمہ ایكسائز اینڈ ٹیكسیشن میں بدعنوان افسروں اور عملے كے لئے كوئی جگہ نہیں۔
Load Next Story