برآمد کنندہ صنعتکار اپنی صنعتوں کے گیس کنکشنز برقرار رکھنے کیلیے متحرک

ایس ایس جی سی نے کابینہ کے فیصلے کی آڑ میں کراچی کی صنعتوں کے گیس کنکشن کاٹنے شروع کر دیے ہیں،چیئرمین زبیرموتی والا


Ehtisham Mufti March 27, 2021
ایس ایس جی سی نے کابینہ کے فیصلے کی آڑ میں کراچی کی صنعتوں کے گیس کنکشن کاٹنے شروع کر دیے ہیں،چیئرمین زبیرموتی والا ۔ فوٹو: فائل

کراچی کے پانچوں صنعتی علاقوں کے برآمد کنندہ صنعتکار اپنی اپنی صنعتوں کے گیس کنکشنز برقرار رکھنے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔

گیس کنیکشنز کاٹے جانے کے نوٹسز موصول ہوتے ہر صنعتی علاقے اور شعبوں سے تعلق رکھنے والی صنعتوں نے اپنے اپنے نمائندہ صنعتی تنظیموں سے ہنگامی بنیادوں پر رابطے شروع کرکے اس اقدام کیخلاف اجتماعی مہم چلانے کے لیے دباو ڈالنا شروع کردیاہے جبکہ صنعتی شعبے کے نمائندوں نے400 سے زائد صنعتوں کے گیس کنیکشنز کاٹنے کے نوٹسز پر وزیر اعظم عمران خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیاہے۔

بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیرموتی والا نے بتایاکہ ایس ایس جی سی نے کابینہ کے فیصلے کی آڑ میں کراچی کی صنعتوں کے گیس کنکشن کاٹنے شروع کر دیے ہیں،کراچی انڈسٹریل فورم کے سربراہ جاوید بلوانی نے کہا کہ صنعتوں کے کیپٹو پاور پلانٹ کمبائنڈ سائیکل پر چلتے ہیں اور ان کی کارکردگی 60 تا 65 فیصد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں