شوگر مل مافیا 37 ملزمان کے شناختی کارڈز بلاک

موبائل فونز اور لیپ ٹاپ فرانزک کیلیے بھجوا دیے، تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔


Numainda Express March 27, 2021
موبائل فونز اور لیپ ٹاپ فرانزک کیلیے بھجوا دیے، تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔ فوٹو: فائل

ایف آئی اے نے شوگر مل مافیا کے 37 ملزمان کے شناختی کارڈز بلاک کرکے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ فرانزک کیلیے بھجوا دیے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔

رمضان المبارک میں چینی کی قیمتیں بڑھنے کے امکان پر ایف آئی اے حرکت میں آئی اور شوگر مافیا کے مین بروکرز کیخلاف 10ایف آئی آرز درج کیں، ایف آئی اے نے بروکرز سے 32موبائل فونز اور لیپ ٹاپ برآمد کیے تھے، جن کیخلاف مقدمات درج کئے گئے انکے شناختی کارڈ بلاک کر دیے گئے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق فرانزک آڈٹ کے بعد شوگر مل مالکان سے رابطوں کی فرانزک شواہد اکٹھے کیے جائیں گئے، ایف آئی اے نے سولہ واٹس ایپ گروپس کا سراغ لگایا گیا ہے یہ واٹس ایپ گروپس دو ہزار بیس سے بنائے گئے تھے جن کی تمام ہسٹری بھی ڈیجیٹل ایویڈینس کے طور پر شامل کی جا رہی ہے، موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا فرانزک آڈٹ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کرے گا۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز، جہانگیر ترین، خسرو بختیار، میاں لطیف سمیت دیگر کیخلاف بھی انکوائری جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں