بھارت کے سابق کپتان اورماسٹربلے بازسچن ٹنڈولکربھی کورونا وائرس کا شکار

رپورٹس پازٹیو آنے کے بعد خود کو گھرپرہی قرنطینہ کرلیا ہے، سچن


Sports Reporter March 27, 2021
رپورٹس پازٹیو آنے کے بعد خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کرلیا ہے، سچن

بھارت کے سابق کپتان اورماسٹربلے بازسچن ٹنڈولکربھی کورونا وائرس کا شکار بن گئے۔

کورونا رپورٹس پازٹیو آنے کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنی کوویڈ رپورٹس پازٹیو ہونے کا ذکرکیا ہے۔ سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ کوویڈ کی علامات زیادہ نہیں لیکن رپورٹس پازٹیو آنے کے بعد خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کرلیا ہے، گھر میں باقی افراد کے ٹیسٹ بھی کروائے ہیں جن کی رپورٹس نیگیٹو ہیں۔

بھارتی سابق کپتان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا نشانہ بننے کے بعد مکمل صحت یابی کے لیے تمام ضروری کوویڈ پروٹوکولوز پر عمل کررہاہوں۔ انہوں نے ہیلتھ پروفیشنز کے تعاون کو بھی سراہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔