اپوزیشن نے ملکی مفادات داؤ پر لگانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی عثمان بزدار

عوام میں منفی سیاست کرنے والوں کی ساکھ ختم ہوچکی، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک March 27, 2021
پی ڈی ایم کو اب انتشار کی سیاست چھوڑ کر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، عثمان بزدار فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے ملکی مفادات داؤ پر لگانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی.

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سےمعاون خصوصی امین اسلم نے ملاقات کی، اس موقع پر ارکان قومی اسمبلی راجہ ریاض، خرم شہزاد اور رضانصراللہ گھمن بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران حلقوں کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت کی گئی اور وزیر اعلیٰ نے ارکان اسمبلی کو ان کے حلقوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن نے ملکی مفادات داؤ پر لگانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی، عوام میں منفی سیاست کرنے والوں کی ساکھ ختم ہوچکی، اپوزیشن نے جو بویا وہی اب کاٹ رہے ہیں، پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے انجام کو پہنچ چکا، پی ڈی ایم کو اب انتشار کی سیاست چھوڑ کر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں