آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی چوہدری اسلم پر حملے کی شدید مذمت شہید کو خراج عقیدت

چوہدری اسلم نے دہشتگردی کے خلاف شاندار خدمات انجام دیں، قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے، آرمی چیف


ویب ڈیسک January 09, 2014
چوہدری اسلم نے دہشتگردی کے خلاف شاندار خدمات انجام دیں، قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے، آرمی چیف فوٹو: فائل

لاہور:

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے مذمتی بیان میں آرمی چیف نے کہا کہ چوہدری اسلم نے دہشت گردی کے خلاف شاندار خدمات پیش کیں جنہیں رائیگاں جانے نہیں دیا جائے گا، پوری قوم ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہے، آرمی چیف نے چوہدری اسلم شہید کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کردار ادا کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

واضح رہے کہ ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم آج عیسیٰ نگری کے قبرستان سے ملحق لیاری ایکسپریس وے پر دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 3 اہلکاروں سمیت شہید ہوگئے تھے جبکہ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی نے قبول کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔