پی ٹی آئی حکومت نے ہر شعبے کو تباہ کر دیا ہے بلاول بھٹو زرداری

عام لوگ ہوں یا سرکاری ملازم ہر طبقہ حکومتی پالیسیوں اور مہنگائی سے تنگ آکر احتجاج کر رہا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک March 27, 2021
سرکاری ملازم ہوں، کسان یا طلبہ، پیپلز پارٹی سب کے ساتھ ہے، بلاول بھٹو زرداری فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے ہر شعبے کو تباہ کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمن پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی کو فون کیا۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے حسن مرتضی سے ملک کی مجموعی اور بالخصوص پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے حسن مرتصی کو پنجاب میں احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین کا ساتھ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے عوام کی آواز بنے اس حکومت نے ہر شعبے کو تباہ کر دیا ہے،عام لوگ ہوں یا سرکاری ملازم ہر طبقہ حکومتی پالیسیوں اور مہنگائی سے تنگ آکر احتجاج کر رہا ہے،سرکاری ملازم ہوں، کسان یا طلبہ پیپلز پارٹیسب کے ساتھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |