عورت مارچ انتظامیہ کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی دائر

درخواست میں پیمرا، چیف سیکرٹریز، اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کوفریق بنایا گیا ہے


ویب ڈیسک March 27, 2021
عدالت عورت مارچ انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دے۔

عورت مارچ انتظامیہ کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائرکردی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں عورت مارچ انتظامیہ کے خلاف تابش فاروق نامی شہری کی جانب سے درخواست دائرکردی گئی۔ درخواست میں پیمرا، چیف سیکرٹریز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کوفریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عورت مارچ کوپرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا پرکوریج کی پابندی عائد کی جائے اور عدالت عورت مارچ انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دے۔

اس سے قبل پشاور کی ایک مقامی عدالت میں عورت مارچ منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں جس میں مؤقف پیش کیا گیا کہ عورت مارچ کے نام پرغیراسلامی حرکات کی گئیں اوراس بنیاد پر اس مارچ پر پابندی عائد کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |