کراچی کی عدالت کا ماروی سرمد سمیت عورت مارچ منتظمین کیخلاف مقدمے کا حکم

عورت مارچ میں انتشار پھیلانے والے، فُحش اور اسلام مخالف نعرےلگائے گئے جس سے توہینِ اسلام ہوئی، درخواست گزار


کورٹ رپورٹر March 27, 2021
عورت مارچ میں انتشار پھیلانے والے، فُحش اور اسلام مخالف نعرےلگائے گئے جس سے توہینِ اسلام ہوئی، درخواست گزار

RAWALPINDI: مقامی عدالت نے اسلام آباد میں ہونے والے عورت مارچ کیخلاف مقدمے کے اندارج کا حکم دیدیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ساؤتھ کے روبرو عورت مارچ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: عورت مارچ منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

درخواست گزار جی ایم ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد میں ہونے والے عورت مارچ کو ہم نے کراچی بار میں لگے ٹی وی پر دیکھا، عورت مارچ کیخلاف کراچی بار نے مذمتی قرارداد بھی منظور کی۔ کیونکہ اس میں انتشار پھیلانے والے، فُحش اور اسلام مخالف نعرےلگائے گئے جس سے توہینِ اسلام ہوئی۔ اس حوالے سے ہم نے 15 مارچ کو تھانے میں درخواست دی لیکن درخواست وصول نہیں کی گئی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے ماروی سرمد اور طوبیٰ سید و دیگر کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے سٹی کورٹ پولیس کو جی ایم آرائیں ایڈووکیٹ کا بیان ریکارڈ کرکے کارروائی کرنے کا حکم دیدیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں