کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

فی تولہ سونا مہنگا ہونے کے بعد 106700 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 91478 روپے ہوگئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالر کے اضافے سے 1733ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1733 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، دوسری جانب ملکی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی کاروباری ہفتے کے آخری روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہوگیا۔


قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 6 ہزار 700 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 91 ہزار 478 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1360 روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1165 روپے 98 پیسے پر مستحکم رہی۔

 
Load Next Story