وفاقی حکومت کا گرمیوں میں کراچی کو اضافی بجلی دینے کا اعلان

450میگاواٹ بجلی پہلے سے فراہم کی جانے والی 800میگاواٹ کے علاوہ ہو گی، وزیر توانائی

450میگاواٹ بجلی پہلے سے فراہم کی جانے والی 800میگاواٹ کے علاوہ ہو گی، وزیر توانائی۔ فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے گرمیوں میں کراچی کو اضافی بجلی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے شہریوں کے لئے اچھی خبر ہے، کہ وفاقی حکومت نے گرمیوں میں شہر کے لئے اضافی بجلی دینے کا اعلان کیا ہے۔


وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں کراچی کو نیشنل گرڈ سے 450 میگاواٹ اضافی بجلی ملے گی، بجلی سپلائی کے لئے جامشورو سے کراچی تک ڈبل سرکٹ ٹرانسمشن لائن کی اپ گریڈیشن پر کام مکمل ہو گیا ہے، اور ٹرانسمشن لائن 31مارچ تک بجلی اٹھانے کے لئے مکمل تیار ہوگی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ کراچی کو فراہم کی جانے والی 450 میگاواٹ بجلی پہلے سے فراہم کی جانے والی 800 میگاواٹ کے علاوہ ہوگی، منصوبے کی تکمیل میں این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔
Load Next Story