باپ نے بورڈنگ اسکول جانے کی ضد کرنے پر گولیاں مار کر بیٹی کو قتل کردیا

قتل کرنے کے بعد باپ نے بیٹی کو خفیہ طور پر دفن کردیا


ویب ڈیسک March 27, 2021
باپ نے پہلے ڈنڈے سے پتائی کرکے بیٹی کے پاؤں کی ہڈی توڑی، فوٹو : فائل

سوڈان میں بورڈنگ اسکول جانے کی ضد کرنے اور بغیر اجازت دوست سے ملنے کے لیے جانے والی بیٹی کو باپ نے پے در پے 3 گولیاں مار کر قتل کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان میں باپ نے اپنی 13 سالہ بیٹی کو پہلے ڈنڈے سے مار کر پاؤں کی ہڈی توڑ دی اور پھر اس کے بعد تین گولیاں مار کر قتل کردیا۔

سماہ الہادی نامی لڑکی اپنی دوستوں کے ساتھ بورڈنگ اسکول میں پڑھنا چاہتی تھی تاہم والد نے نہ صرف اجازت نہیں دی بلکہ گھر میں قید کردیا۔ کسی طرح لڑکی دوستوں سے ملنے گئی تو باپ نے غصے میں آکر پٹائی کردی۔

باپ کی پٹائی سے لڑکی کے پاؤن کی ہڈی ٹوٹ گئی تاہم اس نے اسکول جانے اور دوستوں سے ملنے کی خواہش کا دوبارہ اظہار کیا تو باپ نے گولیاں مار کر اپنی بیٹی کو قتل کردیا۔

لڑکی کو بغیر پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے دفن کردیا گیا۔ محلے والوں کی شکایت پر پولیس نے باپ کو حراست میں لیکر عدالت سے قبرکشائی کی اجازت طلب کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں