امپورٹڈ فلموں کے مخالف سینما کی ترقی نہیں دیکھ سکتے قیصرثنا

شرپسند عناصر نہیں چاہتے کہ مسائل اور مشکلات میں گھرے عوام کو سستی تفریح ملے،چیئرمین پاکستان سینما منیجمنٹ ایسوسی ایشن


Cultural Reporter January 10, 2014
پاکستان سینما مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثنا اللہ خان پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

VANCOUVER: امپورٹڈفلموں کی مخالفت کرنیوالے فلم کی طرح سینما انڈسٹری کوترقی کرتے دیکھنا نہیں چاہتے، امپورٹڈفلموں نے سینما انڈسٹری کے مردہ جسم میں جان ڈالی۔

صدر مملکت سے اپیل ہے کہ وہ امپورٹر فلموںکے حوالے سے واضح پالیسی بنائی جائے ان خیالات کا اظہار پاکستان سینما منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثنا اللہ خان نے میٹروپول سینما میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پروقار،عبدالحمیدبٹ، راحیل شاہ ،ابرار سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ قیصر ثنا اللہ خان نے کہا کہ دو ماہ سے چند شرپسند عناصر نہیں چاہتے کہ مہنگائی سمیت دیگر مسائل اور مشکلات میں گھری عوام کو سستی تفریح ملے ۔

 photo 2_zps5e882ca5.jpg

انھوں نے کہا کہ یہ وہ فیوز بلب ہیں جنہوں نے اپنی نااہلی اور نالائقی کی وجہ فلم انڈسٹری کو بیڑہ غرق کیا ۔ جس کی وجہ سے اسٹوڈیو کے ساتھ سینما انڈسٹری بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی تھی۔ امپورٹ پالیسی کے تحت آنیوالی فلموں نے سینما انڈسٹری کو نئی زندگی دی اور اب ملک بھر میں ملٹی پلیکس سینما بن رہے ہیں جس کا فائدہ لوکل فلموں کو بھی ہوگا ۔ انھوں نے کہا کہ یہ فیوز بلب فلم کی طرح سینما انڈسٹری سے منسلک ہزاروں کارکنوں کا معاشی قتل کرنے کے درپے ہیں اس لیے ہم انھیں وارننگ دیتے ہیں کہ وہ امپورٹر فلموں کے خلاف اپنی اوچھی حرکتوں سے باز آجائیں، ورنہ پھر انھیں بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہم پاکستانی فلموں کے خلاف نہیں ہیں مگر جب وہ پچاس سے ساٹھ فلمیں سالانہ بنانا شروع ہوجائیں تو پھر ہم سے بات کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں