کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی 7 شادی ہالوں کے منیجرز گرفتار

ماسک استعمال نہ کرنے پر 131شہریوں کو جرمانہ

ماسک استعمال نہ کرنے پر 131شہریوں کو جرمانہ . فوٹو : فائل

پشاور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7 شادی ہالوں کے منیجرز کو گرفتار کرلیا گیا۔

پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، ماسک استعمال نہ کرنے پر 38 دکانداروں کو گرفتار کرکے 29 دکانوں کو سیل کر دیا۔

کورونا ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر دیوان حیات شادی ہال، مون شادی ہال، البائک شادی ہال، مون گیدرنگ سمیت 7 شادی ہالوں کے منیجرزکو گرفتار کر لیا گیا جب کہ بی آر ٹی سٹیشنوں و لوکل ٹرانسپورٹ میں سیفٹی ماسک استعمال نہ کرتے ہوئے 131 افراد کو جرمانہ کیا گیا۔


ڈپٹی کمشنر پشاورکیپٹن (ر) خالد محمو د کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے اور صوبائی حکومت کے احکامات پر کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد پر ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔

انہوں نے تاجر برادری اور عوام سے اپیل کی کہ بازاروں میں رش نہ بنائیں اور حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

Load Next Story