شہر قائد میں شدید گرمی پارہ 40 ڈگری تک پہنچ گیا

اتوار کو مطلع گرم رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری رہنے کی توقع


Staff Reporter March 27, 2021
اتوار کو مطلع گرم رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری رہنے کی توقع (فوٹو : فائل)

شہر قائد تیسرے روز بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا، سمندری ہوائیں بند ہونے کے سبب پارہ 39.5 ڈگری ریکارڈ ہوا تاہم گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے کئی ڈگری زیادہ محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کارخ تبدیل ہونے کے سبب تیسرے روز بھی کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا، صبح کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں منقطع ہونے اور بلوچستان کی ریگستانی گرم اور خشک ہوائیں چلنے کی وجہ سے شدید گرمی رہی۔ گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے کئی ڈگری زیادہ محسوس کی گئی۔

شام کے وقت سمندر کی بند ہوائیں بحال ہونے کے باوجود حبس اور گھٹن رہی، ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے اور شام کے سمندری ہوائیں بحال ہونے کی وجہ سے ہیٹ ویو کی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ صبح کے وقت کم سے کم پارہ 22.5 ڈگری رہا، صبح کے وقت نمی کا تناسب 73 اور شام کو 20 فیصد رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو مطلع گرم رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں