اجلاسوں میں افسروں کی عدم شرکتوزیراعظم برہم

گورنر نے سٹیزن پورٹل پر شکایات اور وفاقی اداروں کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو بھجوائی


رضوان غلزئی March 28, 2021
عوامی فلاح سے متعلق اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر سخت کارروائی ہو گی، افسروں کو انتباہ۔ فوٹو: فائل

وفاقی اداروں کے اعلیٰ افسران کے اجلاسوں میں شرکت نہ کرنے کی شکایت پر وزیراعظم عمران خان نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

بلوچستان میں وفاقی اداروں کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی۔ گورنر بلوچستان نے سٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کے حل اور وفاقی اداروں کی کارکردگی رپورٹ ارسال کی۔ رپورٹ میں وفاقی اداروں کے اعلی افسران کے اجلاسوں میں شرکت نہ کرنے کی شکایت کی گئی۔

گورنر بلوچستان کی شکایت پر وزیراعظم نے اظہار برہمی کیا جبکہ ڈیلیوری یونٹ نے تمام متعلقہ افسران کو مراسلہ جاری کردیا جس میں صوبہ میں وفاقی اداروں کے اعلی افسران کو اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی اور خبردار کیا گیا ہے کہ عوامی فلاح سے متعلق اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر سخت کارروائی ہو گی۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان میں 17 وفاقی اداروں کے افسران کے ڈیش بورڈز کا جائزہ لیا گیا، صوبے میں وفاقی اداروں کو 11ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں،90 فیصد حل کر لی گئیں،37 فیصد افراد کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں